کابل(خبرايجنسياں) افغانستان میں فرانسیسی فوج نے فائرنگ کر کے 3 سویلین شہریوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔
فرانسیسی فوج اور افغان صدارتی ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیسپا صوبہ میں ایک فرانسیسی فوج نے سویلین شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کر کے تین افغان شہریوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔
فرانسیسی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایرک نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی فوجی قافلے کی جانب بڑھ رہی تھی اور روکے جانے پر ڈرائیور نے نہ روکی۔ گاڑی کو مشکو ک جان کر اس پر فائرنگ کرکی گئیں ۔