- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

افغانستان: طالبان کا حملہ، 36 افراد ہلاک

khost_mapخوست(ايجنسياں) افغانستان میں طالبان نے حملہ کر کے36  افراد کو ہلاک کردیا ۔ حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ۔

افغان حکام کے مطابق طالبان حملہ آوروں نے مشرقی پکتیا صوبے کے شہر خوست میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے کمپائونڈ پر دھاوا بول دیا ۔ اس دوران حملہ آوروں اور کمپنی کے گارڈز کے درمیان دو گھنٹے تک مقابلہ بھی ہوا ۔ ہلاک و زخمی ہونیوالوں میں کمپنی کےگارڈز اور عملے کے افراد شامل ہیں ۔
پکتیا صوبے کے ترجمان کے مطابق مقابلے میں حملہ آور بھی مارے گئے تاہم ان کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔