Categories: عالم اسلام

لیبیا: ناٹو کی مدرسے پر بمباری‘ علماءسمیت 16 شہید

طرابلس/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے شہر البریقا میں مدرسے پر ناٹوکے فضائی حملے میں 11 علما سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئی،ادھر امریکا نے لیبیا میں باغیوں کی قومی عبوری کونسل کو مذاکرات کار کے طور پر تسلیم کر لیاہے لیکن اسے قانونی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ہفتہ کو مقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ناٹونے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع معمر قذافی کے کمپاونڈ کو ہدف بنایا اورساتھ ہی البریقا ٹاون میں ایک مدرسے پر بھی حملے کیے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سانحہ البریقا میں 16افراد جاں بحق ہوئے جن میں 11علما شامل ہیں ۔
دوسری جانب ناٹوحکام نے سانحہ البریقا سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ قذافی نے سانحہ البریقا کو ناٹوکی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ دوروز قبل تین طرف سے قذافی کے وفاداروں میں گھرے باغیوں نے امریکا سے مالی امداد اور جدید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا تھا۔ادھر امریکا نے لیبیا میں باغیوں کی طرف سے بنائی گئی قومی عبوری کونسل کومذاکرات کار کے طور پر تسلیم کر لیا تاہم اسے ملک کی قانونی حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ لیبیا کی عبوری کونسل کے سینئر رکن کے وائٹ ہاوس کے دورے کے بعد سامنے آیا۔
واضح رہے کہ لیبیا کی عبوری کونسل بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے رہنما محمود جبریل نے حال ہی میں وائٹ ہاوس میں امریکی حکام سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں امریکی نیشنل سیکورٹی کے ایڈوائزر ٹام ڈونیلن بھی شامل تھے۔
وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈونیلن نے جبریل کو بتایاہے کہ امریکا لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو لیبیائی عوام کی قانونی حکومت کے طور پر دیکھتا ہے۔
امریکا اور برطانیہ نے فرانس، اٹلی اور قطر کی طرح لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو لیبیا کی حکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیا ۔
دوسری جانب لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے معمر قذافی کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا جس میں وہ اپنے عوام کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور ایسی جگہ پر ہیں جہاں ناٹوکے بم ان تک نہیں پہنچ سکے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago