Categories: پاکستان

ڈرون حملے بند نہ ہوں تونیٹورسد پرغورکریں:متقفہ قرار داد

اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کی پارلیمان نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی امریکی فوجی کارروائی میں ہلاکت کی تحقیقات کے لیے آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

یہ قرارداد پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے آخر میں منظور کی گئی۔ یہ اجلاس ایبٹ آباد آپریشن کے بعد وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے طلب کیا تھا۔
اس قرارداد سے قبل آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا نے اراکین کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔ ان کے علاوہ بری فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز اور فضائیہ کے حکام نے بھی اراکین کو بریفنگ دی۔
وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد پڑھتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی جانب سے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیاں جیسی کہ ایبٹ آباد میں کی گئی اور پاکستان میں ڈرون حملے فوری طور پر روکے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی یکطرفہ کارروائیاں اور ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ حملے فوری طور پر بند نہ ہوئے تو پاکستان کو مجبوراً ضروری اقدامات اٹھانے پڑیں گے اور ان اقدامات میں افغانستان میں نیٹو اور آئساف کے لیے رسد بند کرنے کا بھی اقدام ہے۔
قرارداد کے مطابق امریکی یکطرفہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ پاکستان کی عوام یکطرفہ آپریشنز کو برداشت نہیں کرے گی اور اس قسم کے آپریشن عالمی اور خطے کے لیے خطرناک ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔ ’پاکستان کی عوام اور ادارے قومی مفادات اور سٹریٹیجک اثاثوں کا تحفظ کریں گے اور ان کے خلاف کسی قسم کی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘
قرارداد میں پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی برادری میں مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان میں بین الاقوامی افواج کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث تیس ہزار پاکستانی شہری اور پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی آئین کے آرٹیکل چالیس اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت بنائی جائے۔
حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کارروائیوں کی شرائط پر نظرثانی کی جائے اور پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کو بتایا کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آزاد کمیشن ایبٹ آباد کے واقعے میں غفلت برتنے والوں کا تعین کرے گا۔
اس کے علاوہ کمیشن کے اراکین کا فیصلہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف باہمی مشورے سے کریں گے۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا آغاز سہ پہر تین بجے ہوا اور اس کا اختتام رات ڈیڑھ بجے ہوا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago