Categories: پاکستان

کوئٹہ: اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور آپریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ/لورالائی(جنگ نيوز) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنماؤں نے اسامہ بن لادن کی امریکی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امت مسلمہ کا مفاد داؤ پر لگا کر امریکی اشاروں پر چل رہے ہیں۔

گزشتہ روز یہاں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ اور دیگر افراد نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور آپریشن کیخلاف میزان چوک پر احتجاجی مظاہرے کیا جبکہ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی نے بار بار پاکستانی عوام کا سر شرم سے جھکایا ، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ اسلام کے دفاع کیلئے بننے والے ملک کے حکمران امریکا کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی شہادت امریکا اور کفری دنیا کیلئے موت ثابت ہوگی اور ا فغانستان عراق میں امریکا سمیت نیٹو اور ان کے حواریوں کیلئے شکست کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔دریں اثناء جمعیت نظریاتی نے 3مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago