Categories: عالم اسلام

لیبیا : سرکاری فوج اورحکومت مخالفین میں لڑائی،47 افرادہلاک

طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان شدید لڑائی میں سینتالیس افرادہلاک ہوگئے۔روس نے نیٹوطیاروں کی بمباری میں قذافی کومارنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔جبکہ امریکا اوربرطانیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملے اورمخالفین کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔

اقوام متحدہ نے شام میں مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی پرگہری تشویش کااظہارکیا ہے۔لیبیاکے شہر نالوت کے نزدیکی قصبے کاباؤ میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین میں دن بھرجھڑپیں جاری رہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق لڑائی میں پینتالیس اہلکارہلاک اورسترہ کوگرفتارکرلیا گیا ۔جبکہ دو حکومت مخالفین مارے گئے اورتین زخمی ہوئے۔
روسی وزیراعظم ولادیمرپیوٹن نے کوپن ہیگن میں ڈین مارک کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پر یس کانفرنس میں لیبیا پرنیٹوکے فضائی حملوں پرشدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ معمرقذافی کوقتل کرنانہ تونیٹوکا حق ہے نااس کامینڈیٹ۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ابخازیہ کے صدر سے ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کی ۔جس میں خبردارکیا کہ روس لیبیامیں خانہ جنگی میں شدت لانے کی اقوام متحدہ کی کسی بھی قرارداد کوویٹو کردیگا۔
ورجینیامیں امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس اوربرطانوی وزیردفاع لیام فوکس کے درمیان ملاقات میں لیبیا پرنیٹو کے حملے اورحکومت مخالفین سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق ہوا۔
ادھر شام میں گزشتہ روزدرعا میں سیکیورٹی فورسزکے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعدادپینتیس ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی فوج کی شہریوں کے خلاف کارروائی پرگہری تشویش کااظہارکیا ہے۔یمن کے شہرتعیزمیں صدرصالح کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago