- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

افغانستان:دھماکے، جھڑپیں، درجن سے زائدامریکی ہلاک، متعددزخمی

afghanistan-attaqueکابل (اے پی پی/ایجنسیاں)جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز مشرقی افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں زخمی3امریکی فوجی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔البتہ طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائدبتائی ہے جو افغانستان کے مختلف اضلاع میں واقع ہوئیں۔

طالبان ترجمانوں نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں اتوار کے روز مجاہدین کے حملوں اور بارودی سرنگوں کے دھماکے سے کم ازکم بیس نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے جو زیادہ تر امریکی بتائے جاتے ہیں۔
دریں اثنا سنیچر کے روز طالبان نے صوبہ قندھار ضلع ڈنڈ میں اینٹی ایئرکرافٹ گن سے ایک امریکی ٹرانسپورٹ طیارے کو مارگرایا جس میں سوار تمام فوجی اور عملہ ہلاک ہوگئے جن کی تعداد30 بتائی گئی۔
جبکہ صوبہ لغمان میں فوجی مرکز پرہونے خودکش حملے میں دس سے زائد غیرملکی اور35 افغان اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔