- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

افغانستان:12فرانسیسی، 20امریکی فوجی ہلاک وزخمی

french_killedکابل(ایجنسیاں) افغانستان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے حملوں میں 12 فرانسیسی فوجیوں سمیت 20سے زائد امریکی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان ذرائع نے متعددافغان فوجیوں کی ہلاکت وزخمی ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔

طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے قندھار کے ضلع پنجوائی میں امریکی فوجیوں کی پیدل گشتی پارٹی پر ایک فدائی بمبار نے حملہ کرکے آٹھ فوجیوں کو ہلاک جبکہ 7سات کو زخمی کردیا۔
دریں اثنا صوبہ کاپیسا کے ضلع آلہ سئی میں طالبان اور فرانسیسی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی لڑی گئی جس میں پانچ فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی ضلع میں ایک دوسری جھڑپ میں سات فرانسیسی ہلاک ہوگئے۔
طالبان ذرائع نے دعوی کیا ہے قندھار کے ضلع ژڑئی میں تابڑتوڑ حملوں میں چھ امریکی ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم میں چار امریکی اسی طرح بادغیس میں شدید جھڑپوں میں 6چھ امریکی ہلاک ہوگئے۔ اسی لڑائی میں 3 طالبان جان بحق ہوگئے۔