Categories: مشرق وسطی

غزہ، صہیونی فوج کی خونخوار جارحیت میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی، 40 زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں پانچ افراد کی شہادت اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے. قابض فوج نے جمعرات کو شہر میں مختلف اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ، جس سے بڑی مقدار میں مالی نقصان ہوا اور مکانات تباہ ہوئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق شہر کے مشرق میں قابض فوج کے جنگی طیارے سے داغے گئے ایک میزائل کے نتیجے میں الشجاعیہ کے مقام پر ایک معمر فلسطینی شہید ہو گیا. قبل ازیں اسی علاقے میں داغے گئے میزائلوں سے 18 سالہ نوجوان مصعب الصوفی اور حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن محمد الھموم شہید ہوئے. الھموم کی عمر 25 سال  بتائی جاتی ہے. جارحیت میں ایک اور شخص بھی مارا گیا، جس کی شناخت نہیں کی جا سکی.
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق رفح  شہر میں صہیونی  بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 17 فلسطینی زخمی ہو گئے. زخمیوں میں الاقصی ٰٹی وی کا ایک  فوٹوگرافر اور البیادر اخبار کا ایک نامہ نگار بھی شامل ہیں.
ادھرغزہ میں نیو عبسان اور شہر کے وسط میں صہیونی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم  16 افراد زخمی ہوئے جبکہ سات افراد ایک تیسرے حملے میں  زخمی ہوئے. نیو عبسان میں قابض فوج نے ایک شہری کے تین منزلہ مکان پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہو گیا.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago