Categories: مشرق وسطی

القدس میں یہودیوں کے لیے 942 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ کی پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی کے ذرائع کے حالیہ انکشاف کے مطابق القدس کی جنوبی یہودی بستی ’’گیلو‘‘ میں 942 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق منصوبے میں 88 مربع کلومیٹر اراضی استعمال کی جائے گی جس میں ایک کلومیٹر تجارت 20 کلومیٹر عام تعمیرات اور ساڑھے تین کلومیٹر تفریح اور اسپورٹس کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق 300 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
ریڈیو نے کمیٹی کے سربراہ کوبی کحلون کے حوالے سے بتایا کہ یہ منصوبہ جنوری میں پیش کیا گیا تھا تاہم بعض ترامیم کے لیے اسے موخر کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی بلدیہ کے کے مطابق خاص ملکیتی اراضی پر تعمیرات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان زمینوں کے مالکان نے خود اپنی اراضی کو اس ھیکلی منصوبے کے لیے پیش کیا ہے جس کی قانون اجازت دیتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں نئی یہودی کالونی کی تعمیر کے لیے دو ہفتے بعد بحث شروع ہو جائے گی اس کالونی میں 1608 گھر تعمیر کر کے ان میں یہودیوں کو بسایا جائے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

50 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago