Categories: مشرق وسطی

سماجی روابط کی ویب سائٹ “فیس بک” پر “تیسری انتفاضہ” کا پیج بند

دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیل کے تسلط ختم کرانے کے لئے مئی میں تیسری انتفاضہ بپا کرنے سے متعلق صفحے کو تل ابیب کے مطالبے پر ختم کر دیا ہے۔

تیسری انتفاضہ کی اپیل پر مبنی فیس بک پیچ کے بارے میں نصف ملین افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ مئی میں فلسطینی قیام اسرائیل کی سالگرہ کو “یوم نکبہ” کے طور پر مناتے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے اپنے وزیر اطلاعات کے توسط سے فیس بک کے بانی مارک ٹسوکربرج سے تیسری فلسطینی اتنفاضہ بپا کرنے سے متعلق صفحہ بند کرانے کی درخواست کی۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات یولی اڈلشٹائین نے فیس بک کے بانی کو اپنے مراسلے میں کہا فلسطینی انتفاضہ سے متعلق آپ کی ویب سائٹ پر صفحہ اسرائیل مخالف جذبات ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے، لہذا اسے فی الفور فیس بک سے ہٹایا جائے۔
صہیونی وزیر اطلاعات کی فیس بک پر مبینہ اسرائیل مخالف صفحے کی بندش کے مطالبے کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسے پسند کرنا شروع کر دیا۔ فیس بک نے صفحہ بند کرنے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
پہلی فلسطینی انتفاضہ دسمبر 1987ء میں شروع ہوئی جو 1993ء کو اوسلو امن معاہدے تک جاری رہی۔ دوسری فلسطینی انتفاضہ سنہ 2000 میں ارئیل شیرون کے مسجد اقصی میں داخلے کی ناپاک جسارت کے موقع پر شروع ہوئی اور پانچ سال تک جاری رہی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago