Categories: پاکستان

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد /لاہور/ فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) ملعون امریکی پادری کی جانب سے (نعوذ باللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مسلمانوں کا دنیا بھر میںجاری احتجاج شدت اختیار کر گیا جبکہ امریکا، یورپ اور اقوام متحدہ نے ملعون پادریوں کی گستاخیو ں پر چپ سادھ لی۔

تحریک حرمت رسول کے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ آج مختلف شہروں میں احتجاج اور جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج ہوگا، چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروںاور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ملعون پادری ٹیری جونز کو قتل کرنے والے کو 10کروڑ روپے انعام دیا جائے گا ، طلبا، وکلا اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حرمت قرآن کے تحفظ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.
صلیبی ویہودی عراق و افغانستان میں بدترین شکست سے بوکھلا کر اوباما انتظامیہ اور پوپ کی سرپرستی میں گستاخانہ حرکتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لئے مسلمان جہادکا راستہ اختیار کریں۔
جماعت اہلسنت نے اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد نیشنل پریس کلب سے کیاگیا۔ علامہ سیدریاض حسین شاہ نے کہاکہ وہ ملک بھر میں تمام مظاہروں کی قیادت کریںگے اور حکمرانوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کریںگے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک جلانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گھناﺅنا اقدام دنیا بھر کی اقوام کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے اور پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے پر امریکی حکومت اور عوام بھی نفرت کا اظہار کریں ۔
پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں فلوریڈا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر گروہ کی کارروائی امریکی روایات کے منافی ہے مذہبی آزادی امریکا کا تاریخی ورثہ ہے کسی بھی شکل میں مذہبی عدم برداشت کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینٹر ولی میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کا واقعہ ہوا جہاں ملعون پادری وین سیپ نے دوسرے ملعون پادری ٹیری جونز کی نگرانی میں چرچ کے اندر قرآن پاک کے نسخے کو (نعوذ باللہ) نذر آتش کر دیا۔
ستمبر میں قران پاک کو (نعوذ باللہ) جلانے کا اعلان کرنے والے متنازع عیسائی پادری ٹیری جونز نے ناپاک جسارت کے اپنے منصوبے پر عملدرآمد کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا کے ایک چھوٹے چرچ میں عیسائیوں کی جیوری نے 10منٹ تک قرآن پاک کے سزا اور جزا کے حوالے سے بحث کی جس کے بعد اس ملعون جیوری نے خباثت کا اظہار کرتے ہوئی(نعوذ باللہ) قرآن پاک پر مقدمہ چلایا اور اپنے تئیں”فرد جرم“ عائد کرتے ہوئے (نعوذ باللہ) ”پھانسی“ کی سزا سنائی۔ اس موقع پر کلام اللہ کو ایک گھنٹے تک مٹی کے تیل میں ڈبوئے رکھا گیا پھر نکال کر پیتل کی ٹرے میں چرچ کے عین درمیان رکھا گیا‘ چرچ کے پادری نے معلون ٹیری جونز اور چند دیگر ملعونوں کی موجودگی میں قرآن پاک کے نسخے کو آگ لگا دی۔ اس موقع پر چند لوگوں نے جلتے قرآن مجید کے نسخے کے ساتھ فوٹو بنوائے۔
ملعون ٹیری جونز کا کہنا ہے کہ میں نے ستمبر میں مسلمانوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی کتاب کی حفاظت کر لیں اور اسکا دفاع کریں لیکن مجھے کوئی جواب موصول نہ ہوا تو میں نے سوچا کہ حقیقی سزا دیے بغیر حقیقی ٹرائل نہیں ہو سکتا اس لیے میں نے قرآن پاک کو نعوذ باللہ سزا دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ان ملعون کی تقریب میں عام عوام کو بھی دعوت دی گئی تاہم 30لوگوں نے شرکت کی۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago