Categories: مشرق وسطی

مصر: ریفرنڈم نتائج کا اعلان 77 فیصد سے زائد عوام کی آئینی اصلاحات کی حمایت

دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصر میں دستور میں کی گئی والی اصلاحات کے بارے میں انیس مارچ کو ہوئے عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ریفرنڈم میں 77.2 فیصد رائے دہندگان نے آئینی دفعات میں اصلاحات کی حمایت کی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مخالفت میں صرف 22.8 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین اور معروف قانون دان محمد احمد عطیہ نے اتوار کی شام قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کی مجموعی طور پر ٹرن آٶٹ 41.9 فیصد رہا. کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 04 کروڑ 50 لاکھ تھی جن میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ پانچ ہزار تین سو سینتیس افراد نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔
محمد عطیہ نے بتایا کہ ریفرنڈم میں آئینی اصلاحات کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد 14 ملین 01 لاکھ 92 ہزار 577 تھی جبکہ مخالفت میں کل تعداد 40 لاکھ 74 ہزار 187 رہی۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ملک میں فوج کی سپریم کونسل آئین میں کی گئی اصلاحات کو جلد ازجلد نافذ کردے گی۔
خیال رہے کہ یہ امر نہایت دلچسپی کا باعث ہےکہ العربیہ ٹی وی پر اسی ماہ کے دوسرے ہفتے میں مصری دستورکی دفعات میں ترمیم کے حق اور مخالفت کےحوالے سے ایک عوامی سروے کیا گیا۔ العربیہ کے سروے کے مجموعی نتائج اور موجودہ ریفرنڈم کے نتائج میں کافی مماثلت پائی جارہی ہے۔
العربیہ کے سروے میں کل 60 ہزار 215 افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا. ان میں 59 فیصد نے ترامیم کے حق میں جبکہ 42 ہزار 95 افراد یعنی 41 فیصد نے اس کی مخالفت کی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago