Categories: مشرق وسطی

مصر میں پارلیمنٹ تحلیل، آئین معطل

قاہرہ(بى بى سى) مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مصر میں فوج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور آئین معطل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت تک فوج ملک کی باگ ڈور سنبھالے رکھے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فوج تقریباً چھ ماہ یا انتخاب کے انعقاد تک اقتدار میں رہے گی۔

مصر میں فوج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور آئین معطل کردیا ہے۔
یہ اعلان مصر کے سرکاری ٹی وی پر کیا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اصلاحات اور نئی حکومت میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں اور اس وقت تک فوج ملک کی باگ ڈور سنبھالے رکھے گی۔
اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی پر یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ فوج ایک پینل قائم کرے گی جو ملک کے آئین میں ترمیم کرے گی۔
اس سے قبل حسنی مبارک کے اقتدار سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی بنائی گئی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
مصر کے وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا کہ نگران حکومت کی پہلی ذمہ داری ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
دریں اثناء کئی حوالوں سے قاہرہ میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ شہر میں بینک، دکانیں اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھل گئی ہیں اور سڑکوں پر عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ ٹریفک بھی رواں دوان ہے۔
مصر کی فوج نے قاہرہ میں واقع التحریر سکوائر میں موجود مظاہرین سے جگہ خالی کرانی شروع کردی۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک وہاں سے نہیں جائیں گے جب تک اصلاحات پر عملدرآمد نہیں ہو جاتا۔ کئی مقامات پر فوج اور مظاہرین کے درمیان آمنا سامنا بھی ہوا لیکن کسی مرحلے پر بھی صورت حال میں تلخی پیدا نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر ایمن نور نے کہا ہے کہ فوج کے اس اقدام سے مظاہرین کو مطمئین ہو جانا چاہیے۔ ’یہ انقلاب کی جیت ہے۔‘
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago