Categories: پاکستان

“قاتل” امریکی شہری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(العربیہ) دو پاکستانیوں کے قتل میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو مزید 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔ امریکی شہری کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے استفسار کیا کہ ملزم کو اگر سفارتی استثناء حاصل ہے تو اس کا ثبوت عدالت میں پیش کیا جائے۔

حکومت پنجاب کے وکیل استغاثہ عبدالصمد نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری کے مقدمے کی آئندہ سماعت پچیس فروری کو ہو گی۔
لاہور پولیس کے اعلی عہدیدار سہیل سکھیرا کے مطابق امریکی شہری کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں‌ امریکی شہری کو رکھنے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی شہری نے 27جنوری کو لاہور کے علاقے مزنگ میں کوفائرنگ کر کے دو افراد کو “قتل” کر دیا تھا ۔ امریکی شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مرنیوالے افراد ڈاکو تھے جبکہ اس نے فائرنگ اپنے دفاع میں‌کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ سمیت اعلی حکام فائرنگ کے واقعے میں‌ ملوث شہری کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں‌جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

18 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago