- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

عراق: تکریت میں خودکش حملہ، 50افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

iraq-new-blastبغداد(ايجنسياں) عراق میں پولیس کے بھرتی مرکز پر خودکش حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد50 ہوگئی،حکام کے مطابق100 سے زائد زخمی ہیں۔

عراق کے دارلحکومت بغدادسے160 کلومیٹر دورشہرتکریت میں پولیس کے بھرتی مرکز پر خود کش حملے سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد50 ہوگئی ہے اور100 سے زائدزخمی ہیں۔
صوبائی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے مزیدہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیاہے۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ خودکش حملہ صبح کے وقت کیاگیاجب اہلکارروزانہ کی تربیت پرتھے۔