- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد پر حملہ ،توڑ پھوڑ،امام پر تشدد

burning-mosque1یافا‘غزہ‘ مقبوضہ بیت المقدس( ثناء نیوز) فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی‘ جبکہ ایک فلسطینی مزدور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

فلسطین کے وسطی ضلع یافا میں انتہا پسند یہودیوں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ہے۔ شہر کے ذرائع نے بتایا کہ غاصب یہودیوں نے شہر کی سڑکوں پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا‘ مظاہرے کے دوران یہودیوں نے مسجدالنزھہ کے قریب پہنچ کر اس پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا اورامام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت درجنوں نمازی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ یہودیوں نے سب کو نماز سے روکنا چاہا جس پر نمازیوں اور یہودیوں کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی تاہم اسرائیلی پولیس نے وقت پر پہنچ کر یہودیوں کو مسجد سے دور دھکیل دیا۔اس موقع پر فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی پولیس پر یہودیوں کے ساتھ تعاون کا الزام لگایا۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی مشرقی سرحد پر کام کرنے والے ایک فلسطینی مزدور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اخبار ”ہارٹیز“ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں صہیونی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کے پاس ایسے میزائل موجود ہے جو صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ایب کو صرف 90 سیکنڈز کے اندر نشانہ بناسکتے ہیں۔
صہیونی حساس اداروں نے اعتراف کیا ہے وہ بھاری مقدار میں رقوم صرف کرنے کے باوجود اینٹی میزائل سسٹم کی تنصیب نہیں کرسکے‘ کیونکہ فلسطینیوں کے دیسی ساختہ راکٹ اسرائیل کے پاس موجود جدید ترین راڈار سسٹم سے شناخت ہی نہیں کئے جاسکتے۔