Categories: پاکستان

کراچی دہشتگردوں کے حوالے‘ انتظامیہ مفلوج ‘ ہلاکتیں 24 ہوگئیں

کراچی(جسارت نیوز) کراچی ایک مرتبہ پھر کشت وخون میں نہاگیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 تک جاپہنچی۔جمعہ کو تازہ واقعات میں14افراد ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ،پیپلز پارٹی کا عہدیدار اور معصوم بچہ بھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں 2 روز سے جاری کشیدگی برقرار۔پولیس اور رینجر فائرنگ کے واقعات کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکا م ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں 2 گروہوں کے درمیان جاری کشیدگی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب کار میں سوار وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ 50 سالہ میجر (ر) محمد اقبال کاشمیری ولد عبدالغنی کاشمیری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول کو 5 گولیاں لگیں۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال پہنچائی گئی ۔مقتول منیر گارڈن بنگلہ نمبرA-335 کا رہائشی تھا۔وقوعہ کے بعد علاقہ میں ایک مرتبہ پھر سخت کشیدگی پھیل گئی جبکہ اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اسی علاقے میں سچل پولیس اسٹیشن کی حدود جوہر کمپلیکس کے قریب 6 سالہ بچہ صمد ولد عبدالشکور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک کے میں حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک اور پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ڈویژن کا عہدیدار نوید عرف نوری ہلاک ہوگیا۔ جس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال لائی گئی۔
نیو کراچی سیکٹر5D رحمانیہ موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ زبیر ولد عبدالرحیم ہلاک ہوگیا۔الفلاح تھانے کی حدود بحریہ گرلز کالج کے قریب فائرنگ سی50 سالہ ظفر شیخ ولد عبدالواحد ہلاک ہوگیا‘ مقتول متحدہ قومی موومنٹ یونٹ103 کا کارکن تھا۔
کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے مالک 40 سالہ محمد شفیق کو ہلاک کردیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود جام صادق پل کے قریب سی35 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہ ہوسکی‘ مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
اورنگی ٹاﺅن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ سلیم ولد فضل خان ہلاک جبکہ 25 سالہ برکت علی زخمی ہوگیا، مقتول سبزی فروش تھا۔ گزشتہ روز اورنگی ٹاﺅن کے علاقے میں بس پر ہونے والی فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا‘ قصبہ موڑ پر ہونے والی بس پر فائرنگ سے 3 مسافر الطاف‘ طارق اور محمد علی زخمی ہوگئے۔قصبہ کالونی میںفائرنگ سے 3 افراد الطاف، طارق اور محمد علی زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاﺅن ہی کے علاقے میں میٹرو سینما کے قریب 45 سالہ رستم خان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اورنگی ٹاﺅن کی بخاری کالونی میں نماز پڑھ کر نکلنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 60 سالہ یوسف ہلاک اور 13 سالہ نوید زخمی ہوگیا۔
سائٹ کے علاقے ولیکا اسپتال چورنگی کے قریب فائرنگ سی35 سالہ غلام رسول ولد جمعہ خان ہلاک ہوگیا۔پاک کالونی تھانے کی حدود کمال پیٹرول پمپ کے قریب ملزمان نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں60 سالہ رکشہ ڈرائیور تاج محمد ولد رحمت اللہ جاں بحق ہوگیا‘ مقتول بنارس کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
گزشتہ روزقصبہ موڑ کے قریب بس پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی7 سالہ دعا فاطمہ اسپتال میں دوران علاج چل بسی۔ عید گاہ کے علاقے میںفائرنگ سے ولی محمد ولد علی محمد زخمی ہوگیا۔
پولیس اور رینجرز شہر میں فائرنگ کے پے درپے واقعات کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام رہی جبکہ فائرنگ کے واقعات کے بعد پیر آباد‘ قصبہ موڑ‘ بخاری کالونی‘ بنارس‘ ولیکا چورنگی‘ گلستان جوہر‘ الفلاح‘ نیو کراچی‘ نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد میں سخت کشیدگی برقرار رہی اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago