Categories: پاکستان

پنجگور اور تربت میں فائرنگ ،6افراد ہلاک، ڈیرہ بگٹی کے قریب بم دھماکا

پنجگور،تربت،ڈیرہ مرادجمالی(جنگ نيوز) پنجگور اور تربت میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 6 افرادہلاک اور2 زخمی ہوگئے. خضدار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نیٹوٹرالر کوآگ لگادی۔ واقعے میں 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

پنجگور سے نامہ نگار کے مطابق پنجگورایئرپورٹ کے قریب زیرتعمیر کیڈٹ کالج کی عمارت پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد محمد اسحاق ولد محمدصدیق‘ محمدعلی ولد محمدصدیق اور عبدالرزاق ولد محمدحسین ہلاک جبکہ ایک شخص محمد سلیم زخمی ہوگیا، ہلاک اورزخمی ہونیوالوں کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ مرنیوالوں میں 2سگے بھائی شامل ہیں جودوروز قبل وہاڑی سے مزدوری کیلئے آئے تھے جبکہ عبدالرزاق کاتعلق مظفرگڑھ سے بتایاجاتاہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے.
دریں اثناء پنجگور کے علاقے کلکور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کپڑے کے تاجر امان اللہ کو ہلاک اورا س کے بیٹے مقیم خان کوزخمی کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 دنوں میں پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 12 افرادہلاک ہوچکے ہیں این این آئی کے مطابق تربت کے قریب بالاکتر کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امان اللہ اور متین اللہ کوہلاک کردیا اورفرار ہوگئے لیویز اور مقامی انتظامیہ نے لاشیں ہسپتال پہنچادیں خضدارسے نامہ نگار کے مطابق باغبانہ کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کیلئے رسد لے جانے والے ٹرالر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالصمد اور برات خان زخمی ہوگئے اس دوران حملہ آوروں نے ٹرالر کو تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے ٹرالر جل کر تباہ ہوگیا، زخمیوں کوسول ہسپتال خضدار پہنچادیاگیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago