Categories: مشرق وسطی

نابلس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید

نابلس (ثناء نیوز ) نابلس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی حمرا چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

مشرقی القدس کے علاقے سلوان میں اسرائیلی فوجی اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کو چھیڑنے کے بعد علاقے میں فلسطینی نوجوانوں اور فوجکے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ دلیر نوجوانوں کی جانب سے ایک فوجی خیمہ جلا ڈالا جس سے متعدد صہیونی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی تازہ جھڑپوں میں کم ازکم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق 24 سالہ نوجوان خلدون ماجد نجیب سمودی جنین کے مغربی علاقے یامون سے واپس آ رہا تھا کہ حمرا چیک پوائنٹ پر موجود اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago