Categories: پاکستان

پسنی: بی ایس او آزاد کے دو رہنماؤں کی لاشیں برآمد، بی این ایف نے کل سے 3روزہ شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کردیا

تربت +کوئٹہ ( نيوزايجنسياں) بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے رکن قمبر چاکر اور الیاس نذر کی مسخ شدہ لاشیں بدھ کو پسنی کے علاقے سے برآمد ہوگئیں جبکہ اوتھل زون کے رکن صدام بلوچ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے. بلوچ نیشنل فرنٹ نے واقعے کے خلاف 7 جنوری سے بلوچستان بھر میں 3 روزشٹرڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور آئی ٹی یونیورسٹی میں بی ایس اکنامکس کے طالبعلم قمبر چاکر کو 26 نومبر کو تربت میں انکی رہائش گاہ سے مبینہ طورپر فورسز نے اٹھالیا تھا جبکہ بی ایس او آزاد کے رکن جامعہ بلوچستان شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایم ایس سی کے طالبعلم الیاس نذر کو 22 دسمبر کو کراچی سے تربت جاتے ہوئے بس سے اتار کر اغوا کر لیا گیا تھا بدھ کو تربت پسنی روڈ سے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں ڈاکٹروں کے مطابق قمبر چاکر کو گردن اور سر میں جبکہ الیاس نذر کو سینے میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے لاشیں تازہ تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا قمبر چاکر کی عمر 22 سال اور الیاس نذر کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے قمبر چاکر اس سے پہلے بھی کوئٹہ سے گرفتار ہوئے تھے اور کئی ماہ ہدہ جیل میں قید رہے قمبر چاکر کو چاہ سر اور الیاس نذر کو شہرک میں سپردخاک کر دیاگیا بی ایس او آزاد کے ترجمان کے مطابق بی ایس او (آزاد) اوتھل زون کے ممبر اور اوتھل یونیورسٹی میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ فورتھ سمسٹر کے طالب علم صدام بلوچ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے.
بی ایس او (آزاد) کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ ظلم کی نئی نئی داستانیں رقم کرکے بھی بلوچستان پر سامراج اب اپنا قبضہ مزید برقرار نہیں رکھ سکے گا اورہرمعصوم وبے گناہ بلوچ فرزند کی لاش گرنے کے بعد قومی آزادی کی جدوجہد مزید پختگی کی جانب بڑھ کر وسعت اختیار کرے گی.
ترجمان نے کہاکہ مخلص اورفکری دوستوں کی جدائی تکلیف دہ ضرور ہے لیکن بلوچ قومی شناخت اورآزادی کے حصول کے لئے ہر بلوچ ماں کواپنے لخت جگر کوقربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا کیونکہ ایک بہت بڑے قومی سانحہ سے بچنے کے لئے قربانی ضرور دینی ہوگی ترجمان نے بی ایس او (آزاد ) کے تمام زونوں کوتاکید کی کہ وہ بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال کو کامیاب بنانے میں بھرپور کرداراد ا کریں۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago