Categories: مشرق وسطی

دوسرے قافلے کی تیاریاں شروع کر دیں: سربراہ قافلہ ’’ایشیا 1‘‘

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) ایشیائی ممالک سے غزہ جانے والے امدادی قافلے ’’ایشیا 1‘‘ کے سربراہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فیروز میسبرولا نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے دوسرے امدادی قافلے ’’ایشیا 2‘‘ کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے غزہ محاصرے کو امریکا و اسرائیل کے لیے باعث عار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں ڈالرز کا امدادی سامان العریش بندرگاہ پہنچ چکا ہے جو عنقریب بعد غزہ کی پٹی پہنچا دیا جائے گا۔
میسبرولا نے غزہ شہر کے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ 20 ٹن وزنی دواؤں، غذاؤں، کھیلوں کے سامان اور ایمرجنسی آلات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہ عنقریب یہ امدادی سامان قافلے کے آٹھ رضا کاروں کے ہمراہ غزہ پہنچا دیا جائے گا۔ ان رضاکاروں کا تعلق جاپان، پاکستان، ہندوستان، انڈونیشیا اور ملیشیا سے ہے۔
شفا ہسپتال غزہ کے اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیوں اور میڈیکل عملے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور انتفاضے کے بے مثال کردار ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل سارے فلسطین کو بیمار کر کے مارنا چاہتا ہے۔
میسبرولا نے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’’آپ لوگ تمام تر مشکلات اور مصائب کے باوجود  فلسطینی شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر کے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کو انتہائی صاف ستھرا اور اس کے عملے کو مستعد پایا‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال ابھی تک زیر تعمیر ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں سیمنٹ کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ اسرائیل اور امریکا کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago