ایران: متنازعہ ٹی وی سیریز پرعلمائے ازہرکے ریمارکس

قاہرہ(الشرق الاوسط/سنی آن لائن) عالم اسلام کے نامور دینی ادارہ ’’جامعۃ الازہر‘‘ مصر کے علماء نے ایران میں نشر کی جانے والی سیریز ’’مختارنامہ‘‘ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی پرافسوس کااظہار کیاہے۔

متنازعہ ٹی وی سیریز ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن سے نشرہوتی ہے جس میں صحابہ کرام خاص طور پر حضرت عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے۔ یہ سیریز پہلی صدی ہجری کے ایک متنازع مسلح لیڈر مختارثقفی کے بارے میں ہے۔
بین الاقوامی عرب اخبار ’’الشرق الاوسط‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ ازہر کے ترجمان محمد رفاعہ الطہطاوی نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کیخلاف ہیں۔ ’’تقریب مسالک کمیٹی‘‘ کو فرقہ واریت کی راہ بند کرنی چاہیے۔
مجلس تحقیق اسلامی الازہر کے رکن شیخ محمد رافت عثمان نے کہاہے اسلام کے مانے ہوئے احکام میں سے ایک یہ ہے کہ کسی بھی انسان کی توہین حرام ہے چاہے حاضر ہو یاغائب، زندہ ہو یا مردہ۔ ہمیں صحابہ کرام رض کو اپنے اور رسول اللہ علیہ السلام کے درمیان واسطہ سمجھنا چاہیے۔
شیخ محمودعاشور نے بھی صحابہ کرام کی تصویرکشی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے انبیاء کرام اور عشرہ مبشرہ کی تصویرکشی مجمع فقہی الازہر کے متفقہ فتوے کی رو سے حرام ہے۔
یادرہے اس سے قبل ایران کے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے سرکاری ٹی وی میں اہل سنت کی مقدسات کی توہین کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کااظہار کیاہے۔
بعض ذرائع ابلاغ میں خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید کے حوالے سے آیاہے کہ مذکورہ ٹی وی سیریز کا دیکھنا حرام ہے، جبکہ آپ کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے جسے سب سے پہلے حکومت کے قریب سمجھے جانے والے قومی اخبار ’’کیہان‘‘ نے بغیر دلیل کے شائع کیاتھا۔
اسی موضوع پر ’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ ملاحظہ ہو۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

9 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

9 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago