Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں امریکی درندگی جاری‘ 3 حملوں میں مزید 22 شہید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/خبرایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی3الگ الگ حملوں میں22 افراد شہیدہوگئے۔پولیٹکل حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں صدر مقام میران شاہ سے تقریباً 15 کلو میٹر مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے سیر خیل میں منگل کی صبح ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں ایک احاطے پر 2 میزائل داغے گئے۔

اس حملے میں جس احاطے کو نشانہ بنایا گیا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مقامی طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ٹھکانہ تھا۔پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ حملے میں احاطے میں قائم رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کے صحن میں کھڑی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ اس حملے میں 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ اس حملے کے ایک گھنٹے بعد جب لوگ ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف تھے تو عین اسی جگہ پر ایک اور میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں مزید 12 افرادشہید ہو گئے۔ان حملوں کے ایک گھنٹے کے بعد صدر مقام میران شاہ کے قریب ایک گاڑی ڈرون سے داغے گئے میزائل کا نشانہ بنی۔ اس حملے میں مزید3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس علاقے میں زیادہ تر ٹھکانے افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کے بتائے جاتے ہیں اور یہاں زیادہ تر حملے ان کے ہی ٹھکانوں پر ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو بغیر پائلٹ کے طیارے نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ٹھکا نوں پر یکے بعد دیگرے کئی میزائیل داغے۔اس طرح صرف منگل کو ہونے والے 3 حملوں میں مرنے والوں کی تعداد22 ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز(پیر کو) میر علی میں ڈرون حملو ں میں22 افراد شہید ہوگئے تھے ۔ اس طرح 2 روز میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد44ہوگئی۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago