Categories: پاکستان

بلوچستان:چار لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ(بی بی سی) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید چار لاپتہ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے اور لاشیں ملنے کے خلاف بلوچ قوم پرستوں نے کوئٹہ میں احتجاج بھی کیا ہے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سریاب کے کلی قمبرانی میں اتوار کی صبح پولیس کو دوا فراد زبیر سرپرہ اور سرفراز طارق کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم افراد نے سر پرگولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔
پولیس نے ان لاشوں کو شناخت کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے بیس کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع دشت کے علاقے سے شازین مری اور صحبت مری نامی افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں دشت لیویز نے کوئٹہ منتقل کردیا ہے ۔
کوئٹہ میں پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والے افراد کی جیبوں میں نامعلوم افراد نے پرچیاں رکھ دی تھیں جن کے ذریعے ان کی شناخت ہو ئی ہے ۔
کلی قمبرانی میں دو لاشیں اس مقام سے ملی ہیں جہاں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے ایک سائیکل پر نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس سب انسپکٹر ہلاک اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اس دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اب تک اسی سے زیادہ افراد شک کی بنیاد پرگرفتار کیے ہیں۔
ان گرفتاریوں کے خلاف کلی قمبرانی کے مکینوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے جیسے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکے کے الزام میں گرفتار ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago