فرانسیسی صدر نے سڑکوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کا عندیہ دیدیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کے بعد مساجد کے باہر سڑکوں پر نماز اداکرنے پر بھی پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر سال نو کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں اعلان کریں گے کہ سڑک پر نماز کی ادائیگی قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مساجد بھر جانے کے بعد نمازیوں کی سڑک پر صف بندی فرانس کی سیکولر روایات کے خلاف ہے جس کے تحت ریاست اور مذہب ایک دوسرے سے الگ ہیں۔صدر سرکوزی نیشنل فرنٹ کی رہنما میرین لی پین کے ان خیالات سے متفق ہیں کہ سڑکوں کو مساجد میں توسیع کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیرس کے بعض علاقوں میں نماز کے وقت مساجد بھر جاتی ہیں اور جگہ کی تنگی کے سبب لوگوں کو سڑک پر نماز ادا کرنی پڑتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago