Categories: مشرق وسطی

الفتح تنظیم نے اسرائیل کو حماس پر حملے کی دعوت دی، وکی لیکس

مقبوضہ بیت المقدس(ايجنسياں) وکی لیکس کے چونکا دینے والے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین انکشاف یہ ہوا ہے کہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی تنظیم الفتح نے دو ہزار سات میں اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ حماس پر حملہ کر دے۔

تیرہ جون دو ہزار سات کو تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق۔اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے چیف Yuval Diskin کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطینی صدر محمودعباس کی سیکیورٹی سروسز سے بہت اچھے تعلقات قائم کرلیے ہیں اور یہ ایجنسیاں تقریبا تمام معلومات اسرائیل کو فراہم کرتی ہیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی چیف نے امریکی سفیر کو بتایا کہ الفتح کے چند رہنما ان کے پاس آئے تھے۔وہ بہت مایوس ، غیر منظم اور بددل نظر آرہے تھے ۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں اسرائیل کو مداخلت کرنی چاہیے وہ ابھی تک حماس پر حملے کے لیے اصرار کر رہے ہیں ۔ تاہم اسرائیلی سیکورٹی چیف نے الفتح کے ان رہنماوٴن کے نام بتانے سے گریز کیا۔
مراسلے کے مطابق یوول ڈسکن نے کہاکہ ان کے لیے یہ بالکل نئی صورت حال ہے ، جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ۔مراسلے کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی چیف نے امریکا کی جانب سے الفتح کو اسلحہ دینے کی تجویز کی بھی مخالفت کی۔
یوول ڈسکن کا کہنا تھا کہ غزہ پر حماس کا تسلط قائم ہے اور یہ اسلحہ حماس کے ہاتھوں میں بھی پہنچ سکتا ہے۔موجودہ حالات میں فتح کے لیے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago