کابل (ایجنسیاں) افغانستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد نیٹو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ رود میں چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی طرف سے روکے جانے پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
افغان وزارت داخلہ نے خودکش حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب طالبان ذرائع نے افغانستان کے مختلف صوبوں اور اضلاع میں متعدد امریکی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد غیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب طالبان ذرائع نے افغانستان کے مختلف صوبوں اور اضلاع میں متعدد امریکی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد غیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔