Categories: پاکستان

حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پرملک بھر میں ریلیاں

اسلام آباد(جنگ نیوز) سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔یوم فاروق کے موقع پر اسلام آباد میں کراچی کمپنی اور دارالعلوم تعلیم القرآن راجا بازار راول پنڈی سے جلوس نکالے گئے۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیدنا فاروق اعظم کی اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سید نا فاروق اعظم دنیا کے پہلے حکمران ہیں جنہوں نے عدلیہ کو انتظامیہ سے علیحدہ کیا اور ریاستی ڈھانچے کو جمہوری خطوط پر استوار کیا ۔
جلوسوں سے خطاب میں علامہ مسعود الرحمان عثمانی ،علامہ مفتی تنویر عالم اورمولانا اشرف علی سمیت دیگرمقررین کاکہناتھاکہ فاروق اعظم کی زندگی مسلمان حکمرانوں کے لئے باعث تقلیدہے۔ مقررین نے مطالبہ کیاکہ فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
یوم فاروق اعظم کی مناسبت سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق کے دیے ہوئے نظام حکومت کو نافذ کرنے سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
سرگودھا میں جامع مسجد بلاک نمبر ایک سے شربت چوک تک ریلی نکالی گئی۔ سکھر میں بھی مینارا روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور اس دن عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago