بھارتی شہر بنارس میں مندر کے باہر دھماکا‘ ایک شخص ہلاک

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مندر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7غیر ملکیوں سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہری بنارس کے نواحی علاقے شیتلا گھاٹ کے مندر میں ہندو اپنی عبادت میں مصروف تھے کہ اس دوران مندر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس سے مندر کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بنارس کے اسپتالوںمیں منتقل کردیا ہے اور بھارتی پولیس نے دھماکے کے بعد جائے وقوع کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکے بھارت کی دہشت گردی کی شیطانی قوتوں کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکیںگے جبکہ بھارتی عسکریت پسند تنظیم انڈین مجاہدین نے انٹرنیٹ پر اپنی ایک ای میل میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago