Categories: عالم اسلام

مقبوضہ کشمیر، میرواعظ کو ایک بار پھر بھارتی فورسز نے نماز جمعہ کی امامت سے روک دیا

کراچی (رپورٹ: جنگ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو بھارتی فورسز نے بارہویں بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے سے جبراً روک دیا ہے۔

حریت ترجمان نے جمعہ کو سری نگرسے ٹیلیفون پر ”جنگ“ کو بتایا کہ میر واعظ کو ان کی نظر بندی کے احکامات جمعرات کو دیئے گئے تھے، جنہیں انہوں نے وصول کرنے سے انکار کردیا ۔ تاہم جمعہ کو جب وہ 12بجے دوپہر جامع مسجد جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلے تو سی آر پی ایف اور کشمیر پولیس نے میر واعظ کو جبراً گھر میں دھکیل دیا ۔
میرواعظ نے ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے ہلاک کرنے کیلئے دہلی سے براہ راست حکم نامے آرہے ہیں ۔ مجھ پر چندی گڑھ، دہلی، کول کتہ میں قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے لیکن یہاں مسلمانوں کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سرکار اور عمر عبداللہ کے اس جارحانہ رویّے پر سخت افسوس ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago