Categories: پاکستان

توہین رسالت قانون کوختم کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے، منور حسن

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے سرگرم گورنر پنجاب سلمان تاثیر اورسیکولر لابی کے شور و غوغے اورتوہین رسالت کیس کو ”کالا قانون“ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی سازش کو ناکام بنا دے گی۔ سازشی سیکولر عناصر کاراستہ روکنے کیلئے دینی و سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ آسیہ کو سیشن کورٹ نے سزائے موت دی ہے اور اسے اپیل کاحق بھی دیا گیا ہے لیکن طریقہ کارکے مطابق عدالت میں اپیل کرنے کے بجائے ملزمہ کو غیرآئینی طریقے سے رہا کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ملک کے لادین اورسیکولر طبقہ اورغیرملکی پیسے پر پلنے اور بیرونی ایجنڈے پر چلنے والی اسلام اورپاکستان مخالف این جی اوز کے علاوہ بیرون ملک سے پاکستانی حکومت پرملزمہ کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے جو ہمارے عدالتی نظام اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago