Categories: مشرق وسطی

فلسطین کے تارِیخی شہر کو یہودیانے کا منصوبہ طشت از بام

مقبوضہ الجلیل(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی پارلیمنٹ میں عربی رکن ابراھیم صرصور نے شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں عرب کالونیوں میں یہودیوں کو لا کر بسانے کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

رکن کنیسٹ ابراھیم صرصور نے “فلسطین آن لائن” نامی ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے منگل ہو اپنے اجلاس میں اس منصوبے کی منظور کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے 160 ملین شیکل لاگت آئے گی۔ اس مقصد کے لئے اللد کے تاریخی شہر میں یہودیوں کو بسایا جا رہا ہے۔ ظاہری طور پر سیکیورٹی خدشات کو اس اقدام کے جواز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر اس منصوبے کا مقصد اللد شہر میں اسرائیلی پولیس کی نفری کو بڑھانا ہے تاکہ شہر کی مختلف کالونیوں میں انفراسٹرکچر کا کام کیا جا سکے اور مواصلات کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔ نیز شہر میں نئے اپارٹمنٹس بنائے جائیں اور بلا اجازت تعمیر گھروں کو مسمار کیا جا سکے۔ ان کوششوں کا مقصد شہر کی عرب آبادی کو گزند پہنچانا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب رکن صرصور نے صہیونی حکومت کے ان منصوبوں پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ بادی النظر میں یہ تمام منصوبے ترقیاتی پراجیکٹ دکھائی دیتے ہیں تاہم پس پردہ عوامل میں یہاں پر عربوں کے مقابلے میں یہودی اثر و نفوذ بڑھانا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago