Categories: مشرق وسطی

لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے

مکہ مکرمہ(جنگ نیوز) لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے۔ سعودی حکومت نے اس سلسلے میں زبردست انتظامات کرتے ہوئے منیٰ میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔

سعودی حکومت نے حج کے پانچ دنوں8سے 12ذوالحجہ تک منٰی میں خیموں کے شہرکو متعدد سیکیورٹی سیکٹرز میں تقسیم کرکے ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں-تاکہ حاجیوں کی سیکیورٹی اورامن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے،سعودی ہلال احمر نے حجاج اکرام کے لئے ائیرایمبولینس سروس بھی شروع کی ہے جس کے لئے 5 ہیلے کاپٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں.
تین ارب ریال کی لاگت سے بنائی گئی40ہزار خیموں پر مشتمل منٰی کی خیمہ بستی میں ٹفلون سے تیار کردہ تمام خیمے فائر پروف ہیں جو 700درجے سنٹی گریڈ تک گرمی برداشت کر سکتے ہیں ،جبکہ حاجیوں کو آگ جلانے اور کھانے وغیرہ پکانے کی اجازت نہیں ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago