Categories: پاکستان

کراچی ،خفیہ پولیس مرکز پر بارود بھرے ٹرک سے حملہ ،بیس ہلاک ،سو زخمی

کراچی(خبررساں ادارے) کراچی میں وزیر اعلی ہائوس کے قریب واقع خفیہ پولیس( سی آئی ڈی) کے دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کی تفتیشی فورس کا دفتر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ دھماکے میں بیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے لگ بھگ  زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ شام کو سوا آٹھ بجے کے قریب ہوا  جبکہ اس سے قبل  وزیراعلی ہاس کے سامنے ایک گلی سے داخل ہونے والے چند مسلح افراد نے  سی آئی ڈی سینٹر کے داخلی دروازے پر فائرنگ بھی کی۔پولیس حکام کے مطابق  حملہ آوروں  نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ناکامی پر بارود سے بھرا ٹرک دروازے سے ٹکرا دیا۔
آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے تصدیق کی ہے  کہ دھماکے میں بیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے دھماکے کی جگہ پربات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تخریب کاروں سے مقابلہ کیا جس کے بعد انہوں نے یہ دھماکہ کردیا۔دھماکے سے سی آئی ڈی سینٹر کی عمارت کا ایک بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جس میں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا۔ زخمیوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ درجنوں ایمبولینسیں وہاں پہنچ گئیں۔
سی آئی ڈی سینٹر کے پیچھے واقع پولیس کی رہائشی کالونی کے علاوہ سینٹر کے سامنے واقع بیس سے زائد گھر بھی متاثر ہوئے جن میں سے کئی منہدم ہوگئے ہیں۔دھماکے کی جگہ سے مشینوں کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا  کام جاری ہے۔ جبکہ قریبی علاقے میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔دھماکے کی جگہ سے چند قدم کے فاصلے پر وزیر اعلی ہائوس واقع ہے اور ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دو فائیو سٹار ہوٹل، امریکی قونصل خانہ اور کراچی کلب کی عمارت موجود ہے۔
ڈیڑھ سو کے قریب زخمیوں میں سے زیادہ تر کو جناح ہپستال پہنچایا گیا۔ ہسپتال کے شعبے حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے اور اس وقت دس آپریشن تھیٹر کام کر رہے ہیں۔دھماکے کی جگہ پر پندرہ فٹ بڑا گڑھا پڑ گیاہے اور تفتیشی حکام اس حملے کا موازنہ دوبرس قبل اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر ہونے والے حملے سے کر رہے ہیں جس میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago