’ازواج مطہرات کی عزت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے‘

تمام ذرائع ابلاغ کے ذمہ داروں اور منبرو کرسی پر بیٹھ کر بات کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ازواج مطہرات کی توہین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہے جو گناہ کبیرہ اور آپ صلى اللہ علیہ و سلم کو تکلیف پہنچانے کی بدترین صورت ہے۔ جامع مسجد مکی میں ہزاروں فرزندان توحید سے بات کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے یہ بات کہی۔

آیت اللہ خامنہ ای کے حال ہی میں شائع ہونے والا فتویٰ جس میں ازواج مطہرات اور اہل سنت کی مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا گیا ہے، کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس فتوے کی اشاعت بالکل بجا اور بروقت تھی۔ در حقیقت مرشد اعلی اور قم کے مدرسین نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے دشمن کے مکروہ عزائم پر پانی پھیر دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان نے میڈیا والوں کو مخاطب کرکے کہا ملکی ذرائع ابلاغ بشمول اخبارات، ٹی وی چینلز، سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو کے ذمہ داروں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ازواج مطہرات، صحابہ کرام اور اہل سنت والجماعت کی مقدس شخصیات ومقامات خاص طور پر خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کے مطابق حرام فعل ہے۔
سرکاری ٹیلی وژن میں نشر ہونے والے ایک ڈرامہ سیریز ’’مختار نامہ‘‘ کے بعض غلط پہلووں کی نشاندہی کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے مزید کہا اس ڈرامہ میں اہل سنت والجماعت کی توہین کی جاتی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس سلسلے میں مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ میں صدا وسیما (سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو ) کے حکام کو وارننگ دیتا ہوں کہ جلد از جلد اپنا قبلہ درست کریں۔ ان کا یہ اقدام مرشد اعلی کے فتوے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مبہم الفاظ میں ’’عمر‘‘ پر لعنت بھیجی جاتی ہے، جب ہم اعتراض کرتے ہیں تو کہا جاتاہے ہمارا مقصد کوئی اور ’’عمر‘‘ ہے خلیفہ ثانی نہیں! انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ صحابہ کرام کی توہین اور لعن طعن ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔
موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے کہا جن بارہ شخصیات کو اہل تشیع ’’امام معصوم‘‘ قرار دیتے ہیں اگرچہ ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ معصوم نہیں تھے البتہ ہم ان کا احترام کرتے ہیں چنانچہ اپنے بچوں کے نام انہی شخصیات کے ناموں سے لیتے ہیں۔ سنی مسلمان اپنے بچوں کے نام رضا، صادق، باقر، وغیرہ رکھتے ہیں؛ زہرا، علی، حسن وحسین جو بزرگان اہل بیت سے ہیں کے نام ہمارے ہاں بیحد عام ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اہل سنت کو ان بزرگوں سے کوئی عداوت نہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی سنی شیعوں کی مقدسات کی توہین نہیں کرسکتا، میں بھی واضح الفاظ میں شیعہ مذہب کی توہین کو حرام قرار دیتا ہوں۔ ہمارے نزدیک کسی بھی مذہب کی توہین جائز نہیں، شیعہ اور اسلام سے منسوب فرقوں کی توہین کو تو ہرگز جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اپنے بیان کے پہلے حصے میں سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر6 کی تلاوت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو شخص مومن ہے اور قرآن کو خدا کی کتاب سمجھتا ہے بلاشبہ ازواج مطہرات اس کی مائیں ہیں۔
انتہا پسندوں کے علاوہ تمام شیعہ حضرات اور بداہۃ اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ازواج مطہرات ’’امہات المومنین‘‘ ہیں۔ اس لیے ان کا احترام نسبی ماؤں سے زیادہ کرنا چاہیے، چونکہ ان کی توہین تمام اہل ایمان کی توہین کے مترادف ہے۔ ان میں حضرت عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ عنہا کا احترام وادب بطور خاص لازمی ہے جو علم وفضل میں نمایاں تھیں اور ان کی عفت پر خالق دو جہان نے گواہی دی ہے اور کئی آیات اس بارے میں نازل ہوچکی ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago