Categories: مشرق وسطی

یہودی آبادکاری روکنے تک بات چیت ممکن نہیں ، محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل آبادکاری کے منصوبوں پر کام نہیں روک دیتا، اس کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔ متعدد فلسطینی رہنماؤں نے عباس کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔

اسرائیل تعمیراتی منصوبوں پر عائد دس ماہ کی پابندی میں توسیع پر انکار کر چکا ہے جبکہ عباس کا کہنا ہے کہ آبادکاری کے ذریعے یروشلم حکومت مستقبل کی فلسطینی ریاست کے لئے درکار زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیا رہی ہے، اور اس صورت حال میں مذاکرات کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اُدھر مشرقِ وسطیٰ کے لئے امریکی مندوب جارج مچل مذاکرات کی بحالی کے لئے عرب رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے نئی کوششیں کریں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago