سی آئی اے نے فاٹا میں آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا،امریکی اخبار

واشنگٹن(خبررساں ادارے) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے قبائلی علاقوں میں آپریشنز کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اضافی ڈرونز کے ساتھ دیگر جدید ہتھیار اور وسائل بھی استعمال کرنا شروع کردیے، حملوں میں شدت لانے کی حکمت عملی پچھلے سال امریکی وزیر دفاع اور سی آئی اے سربراہ نے مرتب کی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوج کی رسائی سے باہر علاقوں میں کارروائی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے سی آئی اے کو مزید پریڈیٹر اور رِیپر ڈرونز کے علاوہ دیگر ہتھیار بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں میں آپریشن تیز کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے پر گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا۔ اس سلسلے میں سی آئی اے نے اضافی وسائل مانگے تھے۔ جس کی وائٹ ہاؤس نے حمایت کی۔ رابرٹ گیٹس اور لیون پنیٹا نے انہیں کوششوں کے تحت وہ منصوبہ بنایا جس کے تحت اِن دنوں قبائلی علاقوں میں حملوں میں تیزی نظر آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک مہینے کے دوران ڈرونز کا اصل ہدف حقانی نیٹ ورک تھا۔ تاہم حملوں میں حالیہ تیزی کا مقصد یورپ میں دہشت گردی کا القاعدہ کا مبینہ منصوبہ ناکام بنانا بھی تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago