Categories: مشرق وسطی

القدس یہودیانہ ’’قومی ترجیح‘‘، نیا اسرائیلی قانون منظور

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی قانون سازی کے امور کی ذمہ دار وزارتی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق ایک نئے قانون کی تصدیق  کی ہے جس کے مطابق القدس کو یہودیانہ اسرائیل کی ’’قومی ترجیح‘‘ میں شامل ہو گیا ہے، شہر کو تعلیم، روزگار اور ہاؤسنگ جیسے شعبوں کے حوالے سے ’’ترقیاتی زونز‘‘ میں شامل کر دیا جائے گا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے قانون سے نئے رہائشی منصوبوں کو مدد ملے گی، یہ قانون بھی شہر سے دوسرے شہر میں ہجرت کے خلاف اسرائیلی بلدیہ کی جنگ کا ایک حصہ ہے، واضح رہے کہ القدس کے  یہودی نوجوان شہر کی حدود سے باہر کام کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔ اس قانون کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں یہودی کالونیوں گھروں کی تعمیر اسرائیلی ترجیحات میں شامل ہو جائے گا۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے الیکٹرونک ایڈیشن کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ میں اس قانون کو اکثر پارلیمنٹیرینز کی حمایت حاصل ہے، داخلی سکیورٹی کے وزیر اسحاق اھرونفچ کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد محض اسرائیلی سیاست کا ایک حصہ ہے۔
اس نئے قانون کے مطابق القدس چھوڑنے کو تیار یہودی نوجوانوں کو پراپرٹی ٹیکس میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دیگر علاقوں کے یہودیوں کو بھی القدس میں سکونت اختیار کرنے کی ترغیب ملے گی، اسی قانون میں کئی دیگر صہیونی شہروں کو بھی قومی اہمیت دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago