نامعلوم اوباشوں کا دارالعلوم زاہدان کے استاد پر چاقووں سے وار

زاہدان(سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے پرانے استاد اور ناظم مالیات وحسابات حافظ محمداسلام ملازہی منگل 20اکتوبر کی شام کو نامعلوم درندوں کے نرغے میں آگئے جنہوں نے  چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔

“سنی آن لائن” کے نامہ نگار کے مطابق حافظ محمد اسلام پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شہر کے مرکز میں واقع تاریخی مسجد “عزیزی” کی جانب عصر کی نماز پڑھانے جارہے تھے۔ حملہ آوروں نے آپ کے کمر پر چند ضرب لگاکر موقع سے فورا بھاگ گئے۔ کہاجاتاہے درندہ صفت اوباشوں کے ہاتھوں میں الکٹرانک شاک بھی تھا۔
امن وامان، خاص طور پر اہل علم اور دانشوروں کی سیکورٹی کسی بھی معاشرے کیلیے انتہائی اہم اور ناگزیر ہے، امید کی جاتی ہے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ امن کی صورتحال کو یقینی بنانے اور آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے فوری اقدام وقت کی ضرورت ہے۔
یاد رہے حافظ محمداسلام کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی طبیعت رو بہ صحت ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago