Categories: پاکستان

ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی، حکومت، اتحادی، اپوزیشن جماعتوں کا شاہراہ دستور پر مارچ

اسلام آباد(این این آئی)قومی ا سمبلی سے حکومتی، اپوزیشن، فاٹا اورآزاد ارکان نے پیر کو”یوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی “ قراردیتے ہوئے وقفہ سوالات کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کرکے امریکی عدالت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سز ا کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ کیا.

قومی اسمبلی کے ارکان نے متفقہ طورپر امریکی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو فی الفور رہا کرکے پاکستان بھجوائے.
احتجاجی مارچ کے دوران مرد وخواتین ارکان اسمبلی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرو کے نعرے بھی لگائے، احتجاجی مارچ کی قیادت قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خا ن، قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن ، اے این پی کے وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور، ایم کیو ایم اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کی جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اظہار یکجہتی کے طورپر احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، آج دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ تمام اراکین نے ملکر عافیہ صدیقی کی سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، انہوں نے کہاکہ کوئی خود کو کتنابھی طاقتورکیوں نہ سمجھے ظلم کے ساتھ اس کی طاقت پاش پاش ہوجاتی ہے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago