- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

سی آئی کے زیر نگرانی پاکستان اورافغانستان میں خفیہ آپریشن

america-operationواشنگٹن(ايجنسياں) امریکی صحافی بوب ووڈ ورڈ نےانکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ اورطالبان کے خلاف آپریشن کے لیے تین ہزارافغان اہلکاروں پر مشتمل ٹیم خفیہ آپریشن کررہی ہے۔

ووڈ ورڈ کا نے اپنی کتاب میں لکھاہےکہ اس ٹیم میں انتہائی تربیت یافتہ اورپیشہ ورافغان فوجی شامل ہیں اور اسے کاؤنٹرٹیررازم پرسواٹ ٹیم کا نام دیا گیاہے۔امریکی صدربراک اوبامانے بش دورکےچودہ خفیہ احکمات میں توسیع دی ہے جس کے تحت سی آئی اے کودنیا بھرمیں خفیہ آپریشن کرنے کاجواز فراہم کرتی ہے۔
صدر اوباماعراق سےامریکی فوج نکال کرتمام ترتوجہ افغانستان اور پاکستان پرمرکوزکرنے کی مہم پرعمل پیرا ہیں جوسمجھتے ہیں کہ دونوں امریکی سلامتی کے لیے بڑاخطرہ ہیں صدر اوباما کومیک کونیل کی انتہائی خفیہ بریفنگ کے دوران انٹیلیجنس سربراہ الزام عائد کرتے ہوئے صدراوباما کوبتایا کہ پاکستان امریکہ کاغیر بھروسہ مندساتھی ہے اوراسے خفیہ امداددینے کے باجود پاکستان کی خفیہ سروسزمیں موجودعناصرکونہ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتاہے۔
بوب ووڈ نےپچیس نومبر دوہزارنومیں اوول آفس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ صدراوامانے کہا وہ لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناسورپاکستان میں موجودہےاس لیے وہ افغانستان کومحفوظ بنانا چاہتے ہیں کہ تاکہ وہ یہ ناسورمزید نہ پھیلے۔