Categories: پاکستان

وین دریا میں گرگئی: 32 بچے ہلاک، پندرہ لاپتہ

مظفرآباد،چناری (جنگ نیوز) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب گڑھی دوپٹہ میں نجی اسکول کی وین دریائے جہلم میں گرنے سے 32طلبہ وطالبات جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

کینیڈا کے تعاون سے چلنے والے اسکول کی وین 35طلبہ و طالبات کولیکرعیدملن پروگرام میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے کھولیاں کے مقام پرحادثے کاشکارہوئی۔ المناک حادثے کے فوراً بعدسویلین رضاکاروں اور فوجی وسرکاری اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرکے 15لاشوں کونکال لیا۔
مرنیوالوں میں 5 سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں جن میں دو بہنیں جڑواں تھیں جبکہ سب سے چھوٹے بھائی کا اسکول میں آج پہلا دن تھایہ بات بچوں کے بات نے ٹی وی انٹرویو میں بتائی ۔ حکام کے مطابق باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو اسکول ڈرائیور کے بجائے چوکیدار چلا رہا تھا، شفیع مغل نہ صرف تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتا رہا بلکہ موبائل پر مصروف گفتگو بھی رہا جس کی وجہ سے المناک حادثہ رونما ہوا۔
32 بچے تو موت کے منہ میں چلے گئے مگر گاڑی چلانے والا چوکیدار شفیع مغل بچ گیا جس کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔
ادھر چناری سے نمائندہ جنگ کے مطابق ایک ہی خاندان کے 5 بچوں کے جنازے گھر جانے پر صدمے سے ماری ماں نے بھی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام بپاہوگیااورلوگوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی۔
ادھرصدر‘ وزیراعظم آزادکشمیر‘ا سپیکرو ڈپٹی اسپیکر،وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اس افسوسناک واقع پر گہرے غم ورنج کااظہارکیاہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago