مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ، 10 نوجوان شہید، لاٹھی چارج، شیلنگ، درجنوں زخمی

سری نگر (اے ایف پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 نوجوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب پیش آیا ۔

دوسری جانب بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی اور بیگناہ کشمیریوں پر جارحیت جاری ہے،بھارتی فوج نے جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے جامہ تلاشی اور شناخت پریڈ کا ڈھونگ رچا کر معصوم کشمیریوں پر بلاجواز تشدد کیا اور متعدد شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں سرینگر، سنگم ،ہندوارہ اوراسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے، کرفیو کے نفاذ کے خلاف احتجاجی وادی کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر نماز کی ادائیگی اور قنوت نازلہ کا اہتمام کیا گیا ۔
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلح نوجوان مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو رہے تھے ،سرحدی اہلکاروں نے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی سے دس نوجوان شہید ہو گئے ۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کیخلاف جاری ”کشمیر چھوڑ دو تحریک“ کے تحت ہڑتال میں نرمی کے باعث وادی بھر میں دکانیں اور کاروباری ادارے کھل گئے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت بحال ہوگئی ۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago