Categories: عالم اسلام

سوڈانی صدر کا وارنٹ گرفتاری کے باوجود کینیا کا دورہ

خرطوم(ايجنسياں) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی عدالت کی جانب سے نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے الزام  میں جاری ہونے والے اپنے وارنٹ گرفتاری کے باوجود جمعہ کے روز کینیا کے نئے آئین کے حوالے سے نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔

عالمی عدالت برائے جنگی جرائم نے سوڈان کے علاقے دارفر میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب اور دیگر الزامات کے تحت گذشتہ سال سوڈانی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جبکہ گذشتہ ماہ عدالت کی جانب سے سوڈانی صدر کے خلاف چارج شیٹ میں نسل کشی کے الزام کا بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کینیا عالمی عدالت کا رکن ملک ہے  جو عدالت کے چارٹر کی رو سے اس کے احکامات پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک ترجمان نے واقعے پہ تبصرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ صدر عمر البشیر کی جانب سے کینیا کے نئے آئین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت نے “کینیا کی اس تاریخی پیش رفت  کو ہمیشہ کے لیے داغدار کردیا ہے”۔
عالمی عدالت سے وابستہ استغاثہ کی جانب سے سوڈانی صدر پہ دارفر میں مقیم شہریوں کے خلاف قتل، زنا بالجبر اوردیگر جنگی جرائم  پر مشتمل تحریک کی منصوبہ بندی  کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ سوڈانی حکومت نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ سوڈان کی سرکاری افواج ملک کے جنوبی خطے دارفر میں مصروف ِعمل مقامی باغیوں کے خلاف 2003 سے کاروائی میں مشغول ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق دارفر میں متحارب گروپوں کے درمیان جاری لڑائی اور اس سے منسلک  تشدد کے واقعات میں اب تک تین لاکھ افراد ہلاک جبکہ 27 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں،  جبکہ سوڈانی حکومت علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد10000 بتاتی  ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago