Categories: پاکستان

بوسعید خان ، شہداد کوٹ ،سجاول، میروخان اور رتو ڈیرو خطرے کی زدپر

سکھر(جنگ نیوز) دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب نے سندھ بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔شہدادکوٹ کے قریب کیرتھر کینال میں سیلاب کا دباؤ بڑھنے کے بعد گڑنگ ریگیولیٹر کے دروازے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلے نے جیکب آباد میں کیر تھر کینال کارخ بدل گیا ہے اورپانی الٹا بہہ رہاہے۔

ایگزیکٹو انجینئر کیر تھر کینال منور بزدار کے مطابق کیر تھر کینال میں پانی کا بہاؤ الٹا ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلہ تیزی سے سکھر کی طرف بڑھ رہاہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے بہاؤ کی وجہ سے قبوسعید خان ، شہداد کوٹ ،سجاول، میروخان اور رتو ڈیرو شہروں کو بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈی سی او شہداد کوٹ نے قبو سعید خان سمیت150 دیہات کو ہنگامی طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی سی او شھدادکوٹ کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے شھدادکوٹ شہر اور کراچی میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ شہداد کوٹ کو بچانے کے لیے انتظامیہ نے موٹروے پر بند باندھنے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ایک سیلابی ریلہ ایف پی بند کی جانب بڑھ رہا ہے اورملحقہ علاقوں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے دادومورو روڈ پر پڑنے والے شگاف سے ،نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظرآباد اضلاع کا آپس میں زمینی رابطہ مقطع ہوگیا تھاجوابھی تک بحال نہیں ہوسکا ہے۔
ضلع جامشورو میں سیلاب سے تحصیل مانجھند کے 25 دیہات زیر آب آگئے ہیں اور پانی میں پھنسے ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں۔لاڑکانہ میں پرانا آباد لوپ بند کے قریب دریا کارخ موڑنے کے لیے زیر تعمیر حفاظتی دیوار میں شگاف کی وجہ سے سیلابی ریلہ لاڑکانہ اور خیرپور کی جانب بڑھ رہاہے۔
جیکب آباد شہر کے اطراف بھی سیلاب کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پنو عاقل کے قریب سومرا پھنواری میں کشتی الٹنے سے پانی میں گرنے والے17افراد میں سے دس کو زندہ بچالیا گیاہے جبکہ ڈوبنے والے سات افرادتاحال لاپتا ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago