Categories: پاکستان

مچھ:نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ،10مسافر جاں بحق،5زخمی

بولان(جنگ نیوز) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10مسافر ہلاک ہوگئے، وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے آب گم میں نامعلوم افراد نے لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نے بس کوروک دیا۔اس دوران دومسافرہلاک اورتین زخمی ہوگئے بعد میں مسلح افرادنے مسافروں سے شناختی کارڈ طلب کئے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مسافروں کو ساتھ لے گئے۔
کلینر اور ڈرائیور کے مزاحمت کر نے پرملزمان نے انھیں بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ بعد ازں قریبی پہاڑی کے پاس لیجاکرآٹھ مسافروں پرفائرنگ کر کے انھیں بھی ہلاک کردیا اورفرارہوگئے ۔
واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا۔
وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago