Categories: پاکستان

فیصل شہزاد کی حکیم محسود کے ویڈیو منظر عام پر

نیویارک، پشاور (اے ایف پی / جنگ نیوز) ٹائم اسکوائر سازش کے الزام میں گرفتار فیصل شہزاد کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کے ساتھ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں فیصل شہزاد کو محسود سے ہاتھ ملاتے اور امریکا پر حملے کرنے کا عزم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ کی نئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے کلاشنکوف سے فائرنگ اور خودکش بمباروں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کی ویب سائٹ پر پوسٹڈ ویڈیو میں فیصل شہزاد نے حکیم اللہ محسود سے کہاہے کہ ہمیں ملا عمر کی سرپرستی میں آپ کے ساتھ ہونے پر فخر ہے اور ہم اس کی قیادت میں امریکا پر ضرور حملے کرینگے۔
دوسری جانب 40 منٹ کی ویڈیو میں فضل اللہ خود کش بمباروں سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ حکومت اور فوج ہمارے خلاف ہے اس لیے تمہیں ان لوگوں کو نشانہ بنانا چاہیے۔
ویڈیو میں فضل اللہ نے حکومتی دعوے کا مذاق اڑایا کہ سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اس نے کہا کہ فوج معصوم لوگوں کا قتل عام کرکے سب سے بدترین دہشت گردی کی مرتکب ہوئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق اس نے کہا کہ ہمیں شکست نہیں ہوئی یہ ہماری ایک چال ہے جو حکمت عملی کا حصہ ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago