Categories: پاکستان

بلوچستان سیلاب میں 40افراد بہہ گئے ، سترہ لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ(ایجنسیاں)بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چالیس افراد سیلاب میں بہ گئے۔ سترہ لاشیں نکال لی گئیں۔ سبی میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ساٹھ سے زائد دیہات متاثر اور سات مکمل طور پر زیر آب آگئے۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کلی زرقانی شہرکوٹ میں آبی ریلہ حاجی بادشاہ خان کے مزارعوں کے تیرہ گھروں اور چالیس افراد کو بہا لے گیا۔ ایف سی کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکار علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئے اور سترہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
کوہلو میں سات گاوں زیر آب آگئے۔ طوفانی بارش سے پانچ سو سے زائد کچے مکانات گرگئے۔ خدشہ ہے کہ ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ پندرہ سو محصور افراد کوں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے تیس سے زائد گاوں متاثر ہیں۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سبی کی تحصیل ٹلی میں سیلابی ریلے کے باعث دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کی تحصیل لہڑی میں آبی ریلے سے پچیس دیہات زیر آب آگئے۔
گھگی ڈیم میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد آبی ریلہ نصیر آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے بیس دیہات میں پھنسے آٹھ سو سے زائد افراد کو نکالنے کیلئے آرمی کے چار ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے سبی پہنچ گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago