Categories: مشرق وسطی

بغداد: القاعدہ مخالف خصوصی ملیشیا پر خودکش حملہ، 45 ہلاک، 41 زخمی

بغداد (اے پی پی،اے ایف پی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں القاعدہ مخالف ملیشیا کی خصوصی فورس کے اہلکاروں پر خودکش کار بم حملے میں 45اہلکار ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں،بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاک شدگان کا تعلق امریکا کی طرف سے قائم کی گئی فوج کی خصوصی تنظیم ”وطن کے بیٹے“ سے ہے جن کی کارروائیوں کاخصوصی ہدف القاعدہ اور امریکا مخالف مزاحمتی گروہ ہیں۔

حملہ آور نے اینٹی القاعدہ اسپیشل ملیشیا کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ تنخواہ کے انتظار میں قطارمیں کھڑے تھے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوجی بھی شامل ہیں۔زخمیوں وہلاک شدگان کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی پولیس حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بغداد کے علاقے ادوانیاں میں سرکاری ملیشیاء کے اہلکار قطار میں کھڑے تنخواہیں وصول کر رہے تھے کہ ایک شخص نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں پینتالیس افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago